سیالکوٹ، سکھر، بہاولپوراور رحیم یار خان کے ائیرپورٹس ایک ماہ بعد کھل گئے

سیالکوٹ، سکھر، بہاولپوراور رحیم یار خان کے ائیرپورٹس ایک ماہ بعد کھل گئے
سیالکوٹ، سکھر، بہاولپوراور رحیم یار خان کے ائیرپورٹس ایک ماہ بعد کھل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( صباح نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ائیرپورٹس پر ایک ماہ بعد فضائی آپریشن بحال کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نوٹم کے مطابق سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور اور رحیم یارخان کے ائیرپورٹس کے کھل جانے کے بعد فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان ائیرپورٹس کے کھل جانے کے بعد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت آج سے شروع کردی گئی ہے۔نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پر سے گزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش 24 گھنٹے مزید برقرار رہے گی۔دوسری جانب ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے مطابق ائیرپورٹ کھلتے ہی پی آئی اے نے ان شہروں کیلئے فضائی شیڈول بحال کردیا ہے تاہم سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے ضروری مرمت کیلئے بند ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی اAئی اے 28 مارچ کی شام سے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا تاہم کچھ روز بعد ہی کراچی اور اسلام آباد سمیت کچھ ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔