تحریک انصاف کے کئی وزیر کونسلر تک نہیں بن سکتے :شیخ رشیدکا دعویٰ

تحریک انصاف کے کئی وزیر کونسلر تک نہیں بن سکتے :شیخ رشیدکا دعویٰ
تحریک انصاف کے کئی وزیر کونسلر تک نہیں بن سکتے :شیخ رشیدکا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، تحریک انصاف کے کئی وزیر ہیں جو کونسلر نہیں بن سکتے۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف ایک ماسٹر مائنڈ آدمی ہیں ، وہ چھاتی کے ساتھ لگا کر تاش کھیلتے ہیں ، ان کی جانب سے ایک تحریک جاری تھی لیکن کھوسہ صاحب بھی ایک عظیم آدمی ہیں، ان کی جانب سے آئین و قانون کی ایک نئی اصطلاح نکالی گئی ہے، جس کیس میں چھ ہفتے کی ضمانت ہوئی ہے ، یہ بہت سنجیدہ کیس ہے ، مجھے دکھ ہوتاہے ، دوقسم کے سیاستدان ہوتے ہیں ، ایک سیاستدان اپنی بیماری چھپاتاہے اور ایک سیاستدان عدالت میں اللہ اور رسول کے واسطے ڈالتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاستدانوں کے ساتھ وقت گزارہ ہے لیکن میں نے نوازشریف سے بزدل انسان جیل کاٹنے والانہیں دیکھا ، نوازشریف دوبارہ جیل جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف اورشہباز شریف مرجائیں گے لیکن احتساب والوں کو ایک روپیہ واپس نہیں کریں گے ، آصف زرداری طریقے اور سلیقے سے پیسے واپس کرسکتے ہیں، اگر کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوئی توآصف زرداری کرسکتے ہیں ، آصف زرداری پیسے بنانا بھی جانتے ہیں اور پیسے خرچ کرنا بھی جانتے ہیں لیکن نوازشریف اور شہبازشریف صرف پیسے بنانا ہی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، تحریک انصاف کے کئی وزیر ہیں جو کونسلر نہیں بن سکتے ، عمران خان کی کابینہ میں جتنی ڈسکس ہوتی ہے ، میں نے کسی کابینہ میں نہیں دیکھی، یہ لوگ حاضری لگوانے کیلئے ہلکی پھلکی موسیقی کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

قومی -