سابق وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی مقبولیت سے متعلق خدشات کا اظہار

سابق وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی مقبولیت سے متعلق خدشات کا اظہار
سابق وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی مقبولیت سے متعلق خدشات کا اظہار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت جس تیز ی سے گری ہے ، اس سے مجھے بڑے خدشات ہیں ، مجھے خطرہ نظر آتاہے کہ کہیں عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نہ آجائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت جس تیز ی سے گری ہے ، اس سے مجھے بڑے خدشات ہیں ، مجھے خطرہ نظر آتاہے کہ کہیں عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نہ آجائیں ، اس حوالے سے مجھے بڑے خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ڈیل کی بات نہیں کی ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک چلے اور ترقی آئے ، خاموشی کی بات نہیں ہے ، ہم اسمبلی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ہم وہ کام کررہے ہیں جس سے ملک مضبوط ہو۔

مزید : قومی