چیک اپ کے بعد 95افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم‘ شجاع آباد میں خوف

    چیک اپ کے بعد 95افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم‘ شجاع آباد میں خوف

  



شجا ع آباد (نمائندہ خصوصی) شجاع آباد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بیرون ملک سے آئے ہوئے 95افراد کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے چیک کرنے کے بعد انہیں فزیکل فٹ قرار دے کر گھر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے ملتان کی انتظامیہ نے بیرون ملک سے آئے پچانوے افراد کی لسٹ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو فراہم کی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ شجاع آباد کو لسٹ فراہم کر دی کہ اس کی رپورٹ کریں جس پر ڈی ڈی او ہیلتھ نے متعلقہ علاقوں کے سی ڈی سی سپر وائزروں کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد سے رابطہ کر کے ان کو فزیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہدایت کریں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں قابل غور بات یہ ہے کہ آیا یہ لوگ محض محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے یہ ایک اہم سوال ہے پورے ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہو ئی ہے مگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا یہ عالم ہے کہ وہ محض سی ڈی سپروائزوں کی رپورٹ پر انحصار کیا جا رہا ہے یہ کیسے تصور کیا جائیگا کہ یہ پچانوے افراد فٹ ہیں جن کے ٹیسٹ ہی نہیں کرائے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کسی ایک جگہ اپنی نگرانی میں رکھا جائے تا کہ خدا نخواستہ کسی ایک کا بھی رزلٹ پازیٹیو آیا تو پھر یہ وبائی مرض کنٹرول نہیں ہو پائے۔

خوف وہراس

مزید : ملتان صفحہ آخر