اٹلی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے بڑے جرمانے

اٹلی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے بڑے جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(آئی این پی) اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پر قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ بلاضرورت باہر گھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم کونٹے نے ویڈیوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پرقوانین مزیدسخت کردیے، بلا ضرورت باہرگھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا جبکہ بلا ضرورت گاڑی پر گھومنے پر جرمانے میں 33 فیصد اضافہ ہوگا۔اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی سختیاں 3اپریل تک اور ایمرجنسی31جولائی تک نافذ رہے گی۔اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 743افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کوروناسیاموات کی تعداد6ہزار820ہوگئی ہے جبکہ کورونا کیمزید5ہزار249کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -