لبنان، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرجرمانہ، ٹیکسی ڈرائیور نے کار جلادی

    لبنان، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرجرمانہ، ٹیکسی ڈرائیور نے کار جلادی

  



بیروت(این این آئی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پولیس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ عاید کیا ہے جس پر دل برداشتہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کار ہی کو نذر آتش کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو کی تشہیر کی جارہی ہے۔اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پر ڈرائیور نے اپنی سفید رنگ کی رینالٹ کار کو آگ لگا دی ہے،اس کے بعد وہ شعلوں میں لپٹی ہوئی ہے جبکہ لبنانی فوجی اس ڈرائیور کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔لبنانی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا اور لوگوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور کسی ناگزیر ضرورت کی صورت ہی میں باہر نکلیں لیکن اس واضح حکم کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔کار کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے چند گھنٹے کے بعد لبنانی شہریوں نے گو فنڈ می کے نام سے ایک صفحہ بنا دیا۔اس پر اس ٹیکسی ڈرائیور کے لیے 10 ہزار ڈالر کی رقم جمع کرنے کی اپیل کی گئی تا کہ وہ اس سے ایک نئی کار خرید سکے اور اپنے

مزید : عالمی منظر