غزہ میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، وزارت صحت

غزہ میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، وزارت صحت

  



غزہ (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں 188 افراد کے کرونا کے شبے میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 118 میں سے 116 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور صرف دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد پرگہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے 25 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد سامنے آجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 21 قرنطینہ مراکز میں 1399 افراد کو رکھا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر بیرون ملک سے لوٹنے والے افراد شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر