عوام سوشل میڈیا کے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں،سعودی عرب

عوام سوشل میڈیا کے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں،سعودی عرب

  



ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیش کیے جانے والے مختلف طریقے اور ٹوٹکے استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریض کو بغیر تحقیق کے کوئی دوا احتیاطی تدبیر کے طور پربھی ہرگز استعمال نہ کروائی جائے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعلی نے بتایا ہے کہ اس وائرس کے خلاف جب کوئی ویکسین تیار یا دستیاب ہوگی، تو عالمی ادارہ صحت اسے دنیا بھر میں عام کر دے گی۔کورونا وائرس کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرس کے دوران انہوں نے اس موذی مرض کے خلاف سوشل میڈیا پر جڑی بوٹیوں یا دیگر نسخوں سے علاج کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔انہوں نے کورونا وائرس کے علاج کے مختلف طریقوں پر بے بنیاد اور غیر سائنسی دعووں کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسے جھوٹے دعوؤں کوہمیں جھوٹ کو مسترد کرنا ہوگا۔

مزید : عالمی منظر