کرونا وائرس، ہوپ پاکستان نے ملکی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کر دیا، ہرزون میں آگاہی ڈیسک بنانے کا فیصلہ

کرونا وائرس، ہوپ پاکستان نے ملکی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کر دیا، ہرزون میں ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان نے قوم کو درپیش آزمائش میں کردارادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملکی سطح پر ریلیف فنڈ قائم۔ہر زون میں آگاہی ڈیسک بنانے کا فیصلہ، مرکزی کمیٹی قائم ہر زون سے ممبران شامل ہوں گے۔مرکزی چیئرمین ہوپ حاجی شاہد رفیق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔سندھ،بلوچستان، کے پی کے،اسلام آباد،پنجاب زون سے بھی ممبران فائنل۔حتمی کمیٹی کا اعلان مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق کریں گے۔کرونا کیخلاف مہم میں حصہ ڈالنے کیلئے آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے۔مستحق افراد کی مدد،کھانے کی فراہمی کیلئے کمیٹی لائحہ عمل ترتیب دے گی۔مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے ملک بھر کے حج آرگنائزر کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے ہمیں ایک قوم بن کر دکھانا ہے، لا ک ڈاؤن سے متاثر ہونیوالوں کی عملی مدد کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔مرکزی چیئرمین ہوپ نے کہا ہوپ ملک گیر منظم ہے ممبران اپنے ارد گرد یکھیں محلہ کمیٹیاں بنائیں،انفرادی سطح پر جو کرسکتے ہیں کریں،جو صوبائی سطح پر کرنے والا ہے یا مرکزی سطح پر کر نے والا اس کیلئے تجاویز ارسال کی جائیں۔مرکزی اور صوبائی سطح پر فوری طور پر ریلیف ڈیسک قائم کیے جارہے ہیں،مرکزی ڈیسک اسلام آباد جبکہ پنجاب کا لاہور،بلوچستان کا کوئٹہ،کے پی کے کا پشاور،سندھ کا کراچی میں قائم ہوگا۔

ہوپ

مزید : صفحہ آخر