پشاور، شہر میں شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

پشاور، شہر میں شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان موبائل فون پر آرڈر لے کر اپنے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرتے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 20 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے شہر منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز تھانہ آغا میر شاہ کی حدود حیدری چوک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او عمران الدین نے شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان افتحار احمد اور ایک مسیحی ملزم پیٹر جان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20 بوتل شراب برآمد کر لی ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر