سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10 مریض صحت یاب ہو گئے،مرتضیٰ وہاب
کراچی(آئی این پی) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب