معیشت کی تباہی کرونا سے بڑا خطرہ، حکومت ہماری قومی حکمت عملی پر عمل کرے: شہباز شریف 

معیشت کی تباہی کرونا سے بڑا خطرہ، حکومت ہماری قومی حکمت عملی پر عمل کرے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ معیشت کی تباہی کرونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انکاکہنا تھا نوازشریف کے دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے، اس کی تیاریاں مکمل اور آئندہ ہفتے آپریشن متوقع ہے۔ سابق وزیراعظم موجودہ صورتحال پرانتہائی دکھی ہیں کہ قوم کو صبرآزما حالات کا سامنا ہے، کڑے وقت میں قوم اورملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کیلئے کاوشیں کریں، قوم کے ایک خادم و رضاکار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ پر قوم پریشان ہے۔ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے، اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے جو اجتماعی امتحان ہے، اس میں اجتماعی طورپر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر سب سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ہم پاکستان کی خالق جماعت کے وارث، قائداعظمؒ کے سپاہی ہیں،انشاء للہ آزمائش کی اس گھڑی میں بھی ہم کامیاب ہونگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باہمی مشاورت، غوروخوض، مختلف ماہرین کی تجاویز اور اپنے تجربے کی روشنی میں ایک جامع قومی حکمت عملی مرتب، کرونا اور معیشت سے ہونیوالی تباہی کی سونامی کے آگے بند باندھنے کیلئے ٹھوس، قابل عمل و جامع نیشنل ایکشن پلان دیدیا ہے۔ قومی حکمت عملی میں فنانشل ایمرجنسی کے نفاذ،لاک ڈاون کی صورت میں عوام کو خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کیلئے پروگرام مرتب کرنے کے مطالبات شامل ہیں،ہماری مرتب کردہ قومی حکمت عملی کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے مکمل تائید کرکے منظور کرلی ہے، جسے ہم حکومت کو پیش کررہے ہیں کہ اس پر فی الفور عمل کیاجائے۔
شہباز شریف 

مزید :

صفحہ اول -