کرونا وائرس کا متحد ہوکر مقابلہ کرینگے، 6سوڈاکٹرز بھرتی کرینگے، محمود خان

کرونا وائرس کا متحد ہوکر مقابلہ کرینگے، 6سوڈاکٹرز بھرتی کرینگے، محمود خان

  



خیبر (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر چیف سیکرٹری کاظم نیازاور دیگر اعلیٰ حکام نے لنڈی کو تل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہسپتال میں کرونا وائرس کے کے مریضوں کے لئے قائم آئیسولیشن وارڈ اور کورنٹین سنٹر میں کی گئی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ ہسپتال میں کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے کی گئی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہسپتال میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی مریضوں کے سپیشل وارڈ اور دیگر مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متحد ہو کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرینگے چھ سو نئے ڈاکٹر ز بھر تی کرینگے اور 1300 ڈاکٹر کنٹر یکٹ پر بھرتی کرینگے عوام کی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر ینگے حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت پیکج کا اعلان بھی کرے گی اور وائرس کی روک تھا م کیلئے رضا کارٹیمیں تشکیل دینگے واضح رہے کہ لنڈیکوتل کے دورے کے موقع پر ایس او پی کے تحت مقامی صحافیوں سے بات چیت نہیں کی اور میڈیا نمائدگان سے نہیں ملے بلکہ وزیر اعلی کے ساتھ پروٹوکول کیلئے جمع غفیر تھا اور اس موقع پر ہسپتال میں بھی وزیر اعلی کیلئے کافی انتظامات اور صفائی کی گئی تھی وزیر اعلی کہ سیکورٹی انچارج صبح سویرے لنڈیکوتل ہسپتال پہنچ گئے تھے اور ایم ایس کو وزیر اعلی دورے سے آگاہ کیا تھا اس کے بعد ہسپتال میں صفائی اور دوسرے اقدمات شروع کئے گئے

مزید : صفحہ اول