کروناکیخلاف جنگ جیتنے کیلئے قوم کو مسیحاؤں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

کروناکیخلاف جنگ جیتنے کیلئے قوم کو مسیحاؤں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے صورتحال کے پیش نظر قوم کو مسیحاؤں کی ضرورت ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اس وقت کرونا کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹونے ٹوئٹرپرایک لنک بھی شیئرکیا جس میں انہوں نے کہا ڈاکٹر یہا ں اپلائی کریں کیونکہ مسیحاؤں کی قوم کوضرورت ہے۔شیئر کیاا گیا لنک محکمہ صحت ’ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارمنٹ سندھ‘ کا ہے جس میں کرونا کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں کی 6 ماہ کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول