ادھیڑ عمر نرس بھی گھر میں مردہ پائی گئی ، کورونا ٹیسٹ کیاگیا تو نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

ادھیڑ عمر نرس بھی گھر میں مردہ پائی گئی ، کورونا ٹیسٹ کیاگیا تو نتیجہ کیا ...
ادھیڑ عمر نرس بھی گھر میں مردہ پائی گئی ، کورونا ٹیسٹ کیاگیا تو نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

اٹلانٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)جارجیا میں ایک42سالہ ہیلتھ ورکراپنے فلیٹ پر مردہ پائی گئی ، جب اس کی لاش کا معائنہ کیاگیا تو اس میں کورونا وائرس پایاگیا، خاتون اپنے ایک پانچ سالہ بچے کیساتھ کوئیٹا کاﺅنٹی میںمقیم تھی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 42سالہ ڈیڈرا ولکس پیڈمونٹ نیونان ہسپتال میں ٹیکنیشن تھی اور پولیس کے ویلفیئرچیک کے دوران اس کی لاش برآمد ہوئی تاہم پولیس کے جانے سے تقریباً16گھنٹے پہلے فوت ہوچکی تھی تاہم بعد میں اس کاکورونا ٹیسٹ کیاگیا تو مثبت آیا۔ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ ولکس نے کورونا وائرس کے کسی مشتبہ یا پازیٹو مریض کا علاج نہیں کیا،

ہسپتال کے ترجمان جوہن منسو نے بتایا کہ اس ملازمہ نے ایسے علاقے میں کام نہیں کیا جہاں مشتبہ یا مثبت کورونا مریضوں کا علاج معالجہ ہو، اس مشکل وقت میں ہمارے خیالات اور دعائیں ملازمہ کی فیملی کیساتھ ہیں“۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موت کے بعد کورونا ٹیسٹ کیاگیا اور احتیاطی تدابیر کے طورپر ہم نے دیگر ملازمین اور مریضوں سے بھی رابطہ کیا جن کا اس (انتقال کرجانیوالی) ملازمہ کیساتھ رابطہ رہا ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -