کورونا وائر س سے لڑائی، اقوام متحدہ کی اپیل پر سعودی عرب کا جنگ بندی کا اعلان ، یمنی باغیوں کا موقف بھی آگیا

کورونا وائر س سے لڑائی، اقوام متحدہ کی اپیل پر سعودی عرب کا جنگ بندی کا اعلان ...
کورونا وائر س سے لڑائی، اقوام متحدہ کی اپیل پر سعودی عرب کا جنگ بندی کا اعلان ، یمنی باغیوں کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل کے بعد کیاگیا، اب سعودی عرب کے اس اعلان پر اب یمن کے حوثی باغیوں کا موقف بھی آگیا۔
جرمن میڈیا ” ڈچزویلے“ کے مطابق کورونا وائرس کی بے چینی کے دوران جنگ بندی کے فیصلے کو حوثیوں نے خوش آمدیدکہا، جنگ بندی کی تجویز اقوام متحدہ کی طرف سے آئی تھی ۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں محمد علی الحوثی نے لکھاکہ انہیں عملی طورپر جنگ بندی کا انتظار ہے ۔
ایک روز قبل یمن میں برسرپیکار سعودی اتحاد نے یمنی حکومت کی حمایت کا عزم دہرایا جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز قبول کرل ۔
سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاکہ وہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، وہ انسانی اور معاشی بنیادوں پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پیر کو گوئٹرز نے عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی تاکہ جنگ میں مصروف کمیونیٹیز کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے، یہ وقت ہے کہ مسلح تنازعات کو لاک ڈاﺅن کریں اور اپنی زندگیوں کی لڑائی پر توجہ دیں“۔
یادرہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے یمن میں یمنی حکومت کی حمایت کیلئے باغیوں اور سعودی اتحادی افواج میں جنگ کی کیفیت ہے اور اس دوران ہزاروں لوگ مارے بھی جاچکے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کا موقف ہے کہ یمن میں دنیا کا بدترین انسانی بحران ہے جہاں 24ملین لوگوں کو معاونت درکار ہے ۔