اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں، گور نر پنجاب چودھری سرور

اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں، گور نر پنجاب چودھری ...
اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں، گور نر پنجاب چودھری سرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں، یہ وقت ملک میں کورونا سے بچاوَ کےلئے ملک وقوم کو متحد کر نے کا ہے،اپوزیشن کے پاس اگر کورونا سے بچاوَ کےلئے تجاویز ہیں تو وہ ضرور دیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ کورونا کےخلاف اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کر نا چاہیے،مشکل وقت میں عوام حکومت کے ساتھ ہے ،غر یبوں کو مفت راشن کی فراہمی کےلیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور