امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے 2 کھرب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور

امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے 2 کھرب ڈالرز کا امدادی پیکج ...
امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے 2 کھرب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے 2 کھرب ڈالرز کا امدادی پیکج منظورکرلیا گیا،کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے منظور پیکج امریکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی بل ہے،صدرٹرمپ نے کہاہے کہ 2کھرب ڈالر کے کورونابچاوَ پیکج سے امریکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 2ٹریلین کااقتصادی و طبی امداد کا بل منظور کرلیاہے،بالغ افراد کو امداد کی مد میں 1200 ڈالر دیئے جائیں گے تاجروں ی بھی مددکی جائیگی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 2 ٹریلین کے کرونا رویلیف بل سے معیشت کو سہارا ملے گا،ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ کا استعمال کورونا وائرس کیلئے استعمال نہیں کریں گے ۔

مزید : بین الاقوامی