آصف زرداری کی صحت متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے ،ترجمان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کی صحت متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے،آصف زرداری کی صحت تشویشناک نہیں ،ترجمان عامر فداپراچہ نے کہا کہ الحمد اللہ!سابق صدرآصف زرداری کی صحت اور علاج جاری ہے ۔