" تبلیغی اجتماع لاہور سے آنے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے اور اس علاقے میں کل ۔ ۔ ۔ " ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسوسناک انکشاف کردیا

" تبلیغی اجتماع لاہور سے آنے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی خبروں اور احتیاطی تدابیر اپنائے جانے کی ہدایات کے باوجود تبلیغی جماعت کے اجتماعات ہونے کی خبریں کئی دنوں سے گردش کررہی ہیں اور اب ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقت نے بتایا کہ تبلیغی اجتماع لاہور سے آنے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے اور رات کے دوسرے پہر میں علاقے کو سیل کیاگیا۔

ٹوئٹر پر انہوں نے بتایا کہ " تبلیغی اجتماع لاہور سے انے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے ۔ ان کا گھر شہزاد ٹاون میں ہے ۔ علاقے کو رات کے اس پہر ہم سیل کر رہے ہیں ۔ اللہ سب کی حفاظت فرمائے ۔ گردونواح کے لوگوں سے گزارش ہے کہ گھر سے نہ نکلیں "۔

اس سے قبل انہوں نے ایک مسجد کی تصاویر ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ " اس مسجد اور اس کے گردو نواح میں مزید 9 لوگوں کو کرونا ہو چکا ہے ۔ ٹوٹل 16۔ کوٹ ہتھیال اور بارہ کہو کو پوری طرح سیل کیا جا چکا ہے ۔ سب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ بارہ کہو روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی جا چکی ہے"۔


وہ مسجد میں سپرے کیے جانے کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے یہ بھی لکھ چکے ہیں " مسجد میں سپرے کیا جارہاہے، خطیب اور تبلیغی جماعت کی طرف سے مجرمانہ اور خوفناک غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، انہیں یہ معلوم تھا کہ ان میں سے ایک شخص میں علامات ہیں اور وہ گھومتے رہے ٗٗ۔