مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائر س سے پہلی موت کی تصدیق

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائر س سے پہلی موت کی تصدیق ہو گئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،وائرس سے متاثرہ مریض سرینگرہسپتال میں زیرعلا ج تھا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مریض کو شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کے امراض لاحق تھے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 ہو چکی ہے۔