نارووال سپورٹس کیس،نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے تحت احسن اقبال خود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
احتساب بیورو کو عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کےلئے آج تک کی مہلت دی تھی،نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔
یادر رہے کہ احسن اقبال پر اسپورٹس سٹی کیس میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے،سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔