سپریم کورٹ ؛غیررجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزموں کی سزا کےخلاف اپیل منظور ،عدالت کاجرمانہ ادا کرکے رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ ؛غیررجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزموں کی سزا کےخلاف اپیل ...
سپریم کورٹ ؛غیررجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزموں کی سزا کےخلاف اپیل منظور ،عدالت کاجرمانہ ادا کرکے رہا کرنے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے غیررجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی اور انہیں جرمانہ ادا کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غیررجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ آپ کے اوپر تو کیس ثابت ہوچکا ہے ،وکیل ملزم نے کہا کہ کیس ثابت نہیں ہوا ،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ دکان پر کلرک بٹھایا ہوا تھا غیررجسٹرڈ ادویات فروخت ہو رہی تھیں ،کیا ایک فرضی کہانی کومان لیا جائے؟۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ آپ نے کوئی لائسنس پیش کیا اورنہ ہی ادویات کی رجسٹریشن کا کوئی ثبوت دیا ،آپ نے حلف نامہ بھی دے دیا دوبارہ ایسا کام نہیں ہوگا ،جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ اس طرح کے لوگ موجود ہیں جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ،سپریم کورٹ نے غیررجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی اورملزم عامر شہزاد اور قیصر شہزاد کو جرمانہ ادا کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد