پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا دی

پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا دی
پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا دی

  



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے بعد روس نے بھی انٹر نیشنل پروازوں پر پابندی لگا دی ہے ، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق روسی حکومت نے سول ایوی ایشن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 مارچ سے ملک میں تمام بین الاقوامی فلائٹس پر پابندی عائد کر دی جائے جن میں مسافر طیارے اور خصوصی طیارے میں بھی شامل ہیں ۔

روسی حکومت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ روسی طیاروں کو دیگر ممالک میں پرواز کی اجازت ہو گی تاکہ وہاں پھنسے روسی شہریوں کو وطن واپس لایا جا سکے ۔

یاد رہے کہ روس میں کورونا وائرس کے اب تک 658 کسیز سامنے آئے ہیں جبکہ تین افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔جبکہ اب تک 29 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی