جعلی اکاوَنٹس ،کار کے رینٹل پاور اورمضاربہ کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کا حسین لوائی سمیت24 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

جعلی اکاوَنٹس ،کار کے رینٹل پاور اورمضاربہ کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کا حسین ...
جعلی اکاوَنٹس ،کار کے رینٹل پاور اورمضاربہ کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ کا حسین لوائی سمیت24 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاوَنٹس ،کار کے رینٹل پاور اورمضاربہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاوَنٹس ،کار کے رینٹل پاور اورمضاربہ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ انڈر ٹرائل ملزمان کو جیل میں قید کیوں رکھنا چاہتے ہیں؟ ۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹیسٹ مثبت آنے تک باقی قیدیوں میں بھی وبا پھیل گئی تو ذمہ دار کون ہو گا؟۔معلوم ہے کہ جیل کی ایک بیرک میں کتنے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے؟۔

عدالت نے تمام کیسز کے 24 ملزمان ضمانت پر رہا کرنےکاحکم دے دیا،رہاہونےوالوں میں جعلی اکاو¿نٹس کے ملزم مصطفی ذوالقرنین مجید اورخواجہ سلیمان شامل ہیں،ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی بھی شامل ہیں،عدالت نے فیصل ندیم،امان اللہ،ڈاکٹر ڈنشاہ اورنعمان قریشی کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم الزمان طحہٰ رضا کی بھی ضمانت منظور کرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی گئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد