آئی سی سی نے ورلڈکپ ٹرافی ٹور سمیت 30جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیے

آئی سی سی نے ورلڈکپ ٹرافی ٹور سمیت 30جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی ...
آئی سی سی نے ورلڈکپ ٹرافی ٹور سمیت 30جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیئے، آئی سی سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی کئے ،کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ملتوی کردیا،ٹی 20ورلڈ کپ سے پہلے یہ کوالیفائرز ایشیا، یورپ، افریقہ میں کھیلے جانے تھے،آئی سی سی نے کہاہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی کئے،کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں ،ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -