ڈی جی خان قرنطینہ سینیٹر میں کتنے افراد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ؟ عثمان بزدار نے اعلان کرتے ہوئے اچھی خبر سنا دی

ڈی جی خان قرنطینہ سینیٹر میں کتنے افراد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ؟ عثمان بزدار ...
ڈی جی خان قرنطینہ سینیٹر میں کتنے افراد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ؟ عثمان بزدار نے اعلان کرتے ہوئے اچھی خبر سنا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ڈی جی خان سے کورونا کے 600 مریض کلیئر قرار دے دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کالاشاہ کاکو میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور کو رونا کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔بعد ازاں 8 کلب رورڈ پر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں زیر علاج 800 میں سے 600 افراد کے ٹیسٹ کلیئر ہوچکے ہیں جنہیں گھر بھیج دیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کیمپ جیل سے 3500 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے اور جیل میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جارہا ہے ، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے لیے سپیشل رسک الاونس کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کورونا آرڈیننس فوری نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت سول ایوی ایشن عملے کی بھی سکریننگ کی جائے گی۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وفاق کی طرح حکومت پنجاب بھی جلد سوشل پروٹیکشن پیکیج دے گی۔

مزید : قومی /کورونا وائرس