پنجاب کا وہ علاقہ جہاں عوام اور انتظامیہ نے دفعہ 144کی دھجیاں اڑادیں، ویڈیو بھی وائرل

پنجاب کا وہ علاقہ جہاں عوام اور انتظامیہ نے دفعہ 144کی دھجیاں اڑادیں، ویڈیو ...
پنجاب کا وہ علاقہ جہاں عوام اور انتظامیہ نے دفعہ 144کی دھجیاں اڑادیں، ویڈیو بھی وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت چار سے زائد افراد کسی بھی جگہ اکٹھے جمع نہیں ہو سکتے ، سماجی، سیاسی اور دیگر تقریبات معطل کردی گئی ہیں تاہم ضلع بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں عوام اورانتظامیہ نے دفعہ 144کی دھجیاںاڑادیں،جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چشتیاں اور ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے بعد آٹے کا ٹرک کھڑا کردیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی لائنیں لگ گئیں، اس موقع پر انہیں روکنے یا سمجھانے والا بھی کوئی نہ تھاجبکہ وہاں پولیس اہلکار بھی دیکھے گئے۔ عینی شاہدین نے اس ہجوم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے باہر مین روڈ پر ہی ہجوم تھا لیکن دفعہ 144یا سماجی دوری اپنانے کی ہدایت پر بھی عمل نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے کسی بڑی مصیبت کا خدشہ شدت اختیار کرگیاہے ۔


یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور اسی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ دنوں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی جبکہ پنجاب ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مومن آغا نے کہا ہے کہ صوبائی اور مقامی انتظامیہ کو دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا لیکن اس پر چشتیاں کی حدتک عمل ہوتا دکھائی نہیں دیا۔