وزیراعظم پاکستان اس مشکل وقت میں ملک کے سب سے بے خبر آدمی نکلے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا

وزیراعظم پاکستان اس مشکل وقت میں ملک کے سب سے بے خبر آدمی نکلے، ایسی بات کہہ ...
وزیراعظم پاکستان اس مشکل وقت میں ملک کے سب سے بے خبر آدمی نکلے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کیخلاف لڑرہاہے لیکن ایسے میں بھی وزیراعظم عمران خان بےخبر نکلے، انہوں نے اے پی سی میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے لاک ڈائون کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تیل کی کمی ہوگئی ہے تاہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اس کی تردید کردی اور کہاکہ ہمارے پاس ایسی کوئی شارٹیج نہیں، اگلے ایک مہینے کے لیے کھانے پینے کی اشیاءاور پٹرول ڈیزل موجود ہے۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ "میرے خیال میں ہمیں اس وقت بہت بڑے پرابلمز آنے والے ہیں، ابھی گلگت بلتستان کے اندر تیل کی کمی ہوگئی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے اوپر لاک ڈاﺅن ہوگیا ہے، مجھے خوف ہے آگے گندم کی کٹائی ہورہی ہے، ڈیزل چاہیے ہوگا، دیہاتوں میں ٹرانسپورٹ چاہیے ہوگی، وہ نہ متاثر ہوجائیں۔

صحافی اوراینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کے سوال پر وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے بتایا کہ "نہیں نہیں، ایسی کوئی شارٹیز یہاں پر نہیں، اگلے ایک مہینے کے لیے کھانے پینے کی اشیاءاور پٹرول ڈیزل موجود ہے، ہم نے صرف آج  پٹرول پمپ بھی بند کردئیے ہیں، پٹرول کی شارٹیج نہیں ، وافر مقدار میں سپلائی چین ہے۔

شاہ زیب نے ان کے اس موقف پر جوابی سوال کیا کہ وزیراعظم نے آپ سے تصدیق کیے بغیر یہ بات بول دی، پورٹ بند کرنے کی بات بول دی، گڈز سامان سب چیزیں آرہی ہیں؟ جواب میں حافظ حفیظ الرحمان نے بتایاکہ "وہ ابھی تک بند نہیں ہوئے ہیں، ہم نے کے پی کے سے بات کی، اور ہوم ڈیپارٹمںٹ کاپنجاب سے بھی رابطہ ہوچکا ہے ، یہ یقین دلایا گیا ہے کہ ابھی تک گڈز جو ہیں وہ رکے نہیں ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ کا کہناتھاکہ عوام نہ کنفیوژ ہوں، عوام اس تمام معاملے کو سیریس لیں، ملک شٹ ڈاﺅن ہے ، اگر ملک میں اس وقت ایکٹیویٹی نہیں ہورہی ہے تو ملک کا معاشی نقصان بھی ہورہا ہے اور عوام کا بھی ہورہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /قومی