پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کس مد میں دی جائے گی ؟

پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان ...
پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کس مد میں دی جائے گی ؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا اور بتایا کہ  اضافی تنخواہ خصوصی رسک الاؤنس کی مد میں دی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں،نرسوں اور دیگر سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں ،

قوم مشکل کی گھڑی میں مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے،پنجاب حکومت متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اضافی تنخواہ خصوصی رسک الاؤنس کی مد میں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کا خیال رکھ کرحقیقی مسیحا ہونے کا ثبوت دیا ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹر وں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس