کورونا وائرس، ملک بھر کی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ، اگر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا ؟ اعلان ہو گیا

کورونا وائرس، ملک بھر کی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ، اگر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں ...
کورونا وائرس، ملک بھر کی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ، اگر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا ؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر تمام موٹرویز کو بند کر دیا گیاہے اور ترجمان موٹرویز کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹرویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ موٹرویز پر تمام مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیاہے تاہم مال برادر، تیل کی ترسیل اور اشیائے خوردو نوش لے جانے والی گاڑیوں کو موٹرویز استعمال کرنے کی اجازت ہو گی لیکن انہیں بھی اپنے ہمراہ عملہ کم سے کم لانا ہو گا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ نجی گاڑیوں پر دو افراد ہی سفر کر سکیں گے وہ بھی اس صورت میں کہ ان کے پاس سفر کرنے کیلئے ٹھوس وجہ ہونی چاہیے بصورت دیگر موٹر وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ترجمان موٹرویز کا کہناتھا کہ اس حوالے سے موٹروے پر موجود تمام ٹول پلازوں کو مطلع کر دیا گیاہے ۔
دوسری جانب یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کو آپس میں جوڑنے والی ” جی ٹی روڈ “ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیاہے اور نہ ہی اس پر مسافر برادر گاڑیوں کی آمدو رفت سے متعلق کوئی پابندی کا اعلان کیا گیاہے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوتے جارہے ہیں اور اب تک 8 افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل لاک ڈاﺅن جاری ہے اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1102 پر جا پہنچی ہے جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 21 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 417 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 323 ، بلوچستان میں 131 ، کے پی کے میں 121 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -