چوبیس سالہ کورونا کی مریضہ لڑکی جناح ہسپتال سے فرار، کس علاقے کی رہائشی تھی؟

چوبیس سالہ کورونا کی مریضہ لڑکی جناح ہسپتال سے فرار، کس علاقے کی رہائشی تھی؟
چوبیس سالہ کورونا کی مریضہ لڑکی جناح ہسپتال سے فرار، کس علاقے کی رہائشی تھی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج کورونا کی مریضہ فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئی جس کی تصدیق ہسپتال انتظامیہ نےبھی کردی اور ایم ایس نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کررہے ہیں۔ 

اے آر وائے نیوز کے مطابق ایم ایس نے بتایا کہ جناح ہسپتال سے کورونا کی کانفرم مریضہ فرار ہوگئیں، گلشن راوی کی رہائشی 24 سالہ لڑکی جناح ہسپتال کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں داخل تھی ۔ حکام کے مطابق مریضہ دو روز قبل ہسپتال سے بغیر بتائے چلی گئی تھیں۔ 

یہ اطلاعات سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی محاذ سنبھال لیا اور خرم نے بھی بتایا کہ جناح ہسپتال سے کورونا وائر کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہوگئی۔

عائشہ نے بھی لکھا کہ جناح ہسپتال کے ایچ ڈی یو وارڈ سےکورونا کی مریضہ فرار ہوگئیں جو گلشن راوی لاہور کی رہائشی تھی ۔ تاہم ان کی معلومات کا ذریعہ بھی ٹی وی تھا۔