حکومت مزید لاک ڈاوَن کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے،شہبازشریف

حکومت مزید لاک ڈاوَن کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے،شہبازشریف
حکومت مزید لاک ڈاوَن کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے،شہبازشریف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت مزید لاک ڈاوَن کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے،میونسپل عملے کے ذریعے تمام شہروں میں سپرے کیاجائے،حکومت چین سے جراثیم کش سپرے کرنے والی مشینری کی درخواست کرے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت کا معاشی پیکج ناکافی ہے اپوزیشن کی تجاویز کو شامل کیا جائے ،یوٹیلیٹی سٹورزسے ملک بھر میں خوراک اورادویات کی فراہمی کی جائے،انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کو”پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی“کا درجہ دیاجائے،مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی کوسلام پیش کرتا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور