سی ای او شوکت خانم وزیر اعظم کے فوکل پرسن مقرر

سی ای او شوکت خانم وزیر اعظم کے فوکل پرسن مقرر
سی ای او شوکت خانم وزیر اعظم کے فوکل پرسن مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان کی اس تقرری کے حوالے سے بتایا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کا عکس بھی شیئر کیا گیا تھا۔

شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ ہولڈر ہیں جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے انہوں نے گریجویشن کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد