کورونا وائرس کا خطرہ لیکن اپنے گھروں کو کیسے جراثیم سے پاک رکھیں؟وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

کورونا وائرس کا خطرہ لیکن اپنے گھروں کو کیسے جراثیم سے پاک رکھیں؟وہ تمام ...
کورونا وائرس کا خطرہ لیکن اپنے گھروں کو کیسے جراثیم سے پاک رکھیں؟وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس نے ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور ایسے میں دیگر احتیاطی تدابیر کے علاوہ اپنے گھروں کو جراثیم سے پاک رکھنے کا بھی خیال ذہن میں آتا ہے لیکن کیسے؟ اب امریکی میڈیا وہ تمام تفصیلات سامنے لے آیاہے جس سے آپ کو مدد مل سکتی ہے ۔

نیویارک ٹائمز میں تارا پارکر نے لکھا ”ایساکرنے میں صرف چند منٹ لگتے ہیں لیکن زیادہ چھوئی جانیوالی جگہیں دن میں ایک مرتبہ صاف کرنے سے انفیکشن پھیلنے سے بچ سکتے ہیں، ماہرین سے بھی پوچھا اور کئی سوالات کے جوابات لیے ۔

سوال:مجھے ایسا کب کرنا چاہیے ؟

جوا ب:ہرروز

سوال :کیا گیلے ٹشو سے کوئی فائدہ ہوگا؟

جواب: ہاں، ایسا سپرے یا گیلے ٹشو دیکھیں جو یہ وعدہ کرتے ہیں کہ 99.9فیصد جراثیم مارتے ہیں۔

سوال: اگر سپرے یا گیلے ٹشو نہ ہوں تو؟

جواب: صابن ملے پانی سے بھی دھو سکتے ہیں، آٹھ اونس پانی میں برتن دھونے والے صابن کے چند قطرے ڈالیں، اگرچہ صابن اور پانی تمام جراثیم نہیں مارے گا لیکن اسے رگڑنا کورونا وائرس اور سطحوں پر موجود دیگر جراثیموں کیخلاف موثر ثابت ہوگا۔

سوال:ایسی کونسی سطحیں یا جگہیں ہیں جنہیںصاف کرنا چاہیے ؟

جواب: ایسی تمام جگہیں جنہیں آپ یا آپ کی فیملی کے افراد دن میں کئی مرتبہ چھوتے ہیں، جیسے کہ دروازے کا کنڈی،بجلی کے بٹن، اوون کا دروازہ، دراز، فریج کا دروازہ، ٹی وی ریموٹ وغیرہ، اسی طرح باتھ روم بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف رکھیں۔

سوال:صفائی کے دوران دستانے پہننے چاہیں؟

جواب:گھروں میں صفائی کیلئے دستانے پہننے کی تائید کی جاتی ہے لیکن اگر دستانے پہن کر کام کرنے میں مشکل ہوتی ہو تو یہ یقینی بنائیں کہ کام کرنے سے پہلے اور بعد میں اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

سوال :اگر دستانے پہنے ہوں تو انہیں بھی دوبارہ دھونا چاہیے ؟

جواب: ہاں، اگر دوبارہ استعمال کرنے ہوں تو لازمی دھوئیں ، باتھ روم اور کچن کے لیے الگ الگ دستانے استعمال کریں لیکن بہتر ہے کہ ایک دفعہ ہی دستانے استعمال کریںاور کوشش کریں کہ دستانے اتارنے کے بعد بھی ہاتھ دھو لیں۔

سوال : اس کے علاوہ ہم اپنے گھر کو کیسے صاف رکھ سکتے ہیں؟

جواب: جب آپ گھر داخل ہوں تو اپنے جوتے اتاریں، کوٹ لٹکائیںاور اس کے بعد سیدھا واش روم جائیں جہاں صابن کیساتھ بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

مزید :

کورونا وائرس -