سندھ میں راشن کی تقسیم، وزیراعلیٰ سندھ نے 58 کروڑ روپے جاری کر دیئے

سندھ میں راشن کی تقسیم، وزیراعلیٰ سندھ نے 58 کروڑ روپے جاری کر دیئے
سندھ میں راشن کی تقسیم، وزیراعلیٰ سندھ نے 58 کروڑ روپے جاری کر دیئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے 58 کروڑ روپے جاری کردیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ رقم غریب عوام اور روزانہ اجرت کمانے والوں کو راشن دینے کیلئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں دو کروڑ روپے دیئے جائیں گے تاکہ روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں میں راشن تقسیم ہوسکے۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے فنڈز منتقل کردیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی