سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا
سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا،وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا ہے،سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے ۔سعودی حکومت کی جانب سے خط میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں ،سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ،صورتحال بہتر ہونے ہی آگاہ کریں گے ،وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد