ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری

ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری
ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا سے متعلق آلات،دواوں کی خریداری کیلئے 5ارب کی منظوری اور الیکٹرک صارفین کےلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کورونا سے متعلق آلات،دواو¿ں کی خریداری کیلئے5ارب کی منظوری دی گئی، 5 ارب کی منظوری این ڈی ایم اے کے لیے دی گئی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کےلئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 2روپے89پیسے تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن 3ماہ بعدجاری ہوگا۔

ای سی سی نے نیشنل الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے مراعاتی پیکیج پرکمیٹی قائم کردی ، کمیٹی ایک ماہ کے عرصے میں جامع سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی میں ڈی سی پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم حکام اور دیگر وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی،پی ایس او،تیل کمپنیوں کو خسارہ معاملے پرمہلت طلب کرلی گئی ہے جبکہ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پربلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں فاٹا میں نادرامنصوبے کےلئے ضمنی گرانٹ ، پائیدارترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے 5ارب کی ضمنی گرانٹ اور وزارت ہاوسنگ اینڈور کس کیلئے27کروڑ50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

خیال رہے نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 تک کے الیکٹرک کو فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، سرچارج چار روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کے حساب سے لگے گا، جس کے تحت کے الیکٹرک جولائی 2016سے مارچ 2019 تک کے سابقہ بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارج وصول کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -