" ابھی بھی ہم تنہا گھر پر ہیں اور۔۔۔"حرامانی نے اپنے شوہر کیساتھ ایسی تصویر شیئرکردی کہ صارفین ٹوٹ پڑے، فاصلہ رکھنے کے مشورے

" ابھی بھی ہم تنہا گھر پر ہیں اور۔۔۔"حرامانی نے اپنے شوہر کیساتھ ایسی تصویر ...

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے وائرس کے شدت اختیا کرنے کے بعد شوبز شخصیات نے بھی ازخود قرنطینہ کرلیا اور ان میں اداکارہ حرامانی بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ منفی آنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شوہر کیساتھ تصویر شیئرکردی۔

میاں بیوی کے ایک دوسرے کی باہوں میں موجودگی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ”گھر پر اور محفوظ رہیں، ہمارے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور از خود قرنطینہ کے بعد کی تصویر، اور ابھی بھی ہم گھر پر تنہا ہیں تو پلیز آپ سب بھی اسی طرح احتیاط کریں، ضروری ہے “۔

حرامانی کی طرف سے ایک طرف احتیاط کی ہدایات اور دوسری طرف شوہر کےانتہائی قریب کی تصویر شیئرکرنے پر  متعدد مداحوں نے   ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے آپ خود اس پر عمل کریں۔

اداکارہ کے مورس نامی مداح نے  لکھا کہ  فاصلہ بھی رکھیں۔

ڈاکٹر فائزہ حسین نے لکھا’ آئسولیشن کو مطلب اپنے ہاتھوں کو خود سے بھی دور رکھنا ہے، کوئی مصافحہ نہیں، پڑھے لکھے لوگوں سے یہ امید نہیں تھی‘۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ " حکومت نے گھر رہنے کو کہا ہے، گھر پر رہ  کر یہ سب کرنے کو نہیں کہا"۔

نمو ملک نے لکھا " سدھر جائو، اب بھی وقت ہے"

مزید : تفریح