کورونا کیخلاف جنگ، اٹلی کے انٹرنیشنل رگبی سٹار نے رقم عطیہ کرنے کے بجائے ایسا کام شروع کر دیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا

کورونا کیخلاف جنگ، اٹلی کے انٹرنیشنل رگبی سٹار نے رقم عطیہ کرنے کے بجائے ...
کورونا کیخلاف جنگ، اٹلی کے انٹرنیشنل رگبی سٹار نے رقم عطیہ کرنے کے بجائے ایسا کام شروع کر دیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی سٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اپنے ملک کے عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وباءکی وجہ سے تباہی نہ پھیلتی تو گزشتہ ہفتے میکسم مبادا کو 60 ہزار تماشائی انگلینڈ کیخلاف ایکشن میں دیکھتے لیکن اس مشکل گھڑی میں بھی انہوں نے گھر بیٹھنے کے بجائے کورونا سے شدید متاثرہ اٹلی کی سڑکوں پر ان ایکشن ہونے کا فیصلہ کیا اور خود کو رضاکار کے طور پر پیش کرتے ہوئے حفاظتی لباس پہنے ایمبولینس چلاتے نظر آ رہے ہیں۔
مبادا نے کہا کہ ان دنوں ہسپتالوں میں مریضوں کا ایسے رش نظر آتا ہے جیسا کبھی سپرمارکیٹس میں ہوتا تھا، میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے اور میں قومی جذبے کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔