کورونا وائرس نے اداکارہ کترینہ کیف کو بھی جھاڑو لگانے پر مجبور کردیا

کورونا وائرس نے اداکارہ کترینہ کیف کو بھی جھاڑو لگانے پر مجبور کردیا
کورونا وائرس نے اداکارہ کترینہ کیف کو بھی جھاڑو لگانے پر مجبور کردیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں جھاڑو لگانے اور صفائی ستھرائی پر مجبور ہوگئی جس کی انہوں نے ویڈیو بھی جاری کردی۔

اداکارہ کی طرف سے شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر پھول جھاڑو لگارہی ہیں اور پیچھے بولتی خاتون کو سنا جاسکتاہے کہ ہرکوئی اپنے حصے کا کام کررہاہے ۔ویڈیو کیساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ ” 21دن، ایک دن ایک وقت پر، ہم تمام نے اپنے حصے کا کام کیا، ایزابیل کیف بظاہر بیٹھ کر کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، یہ واقعی بہترین ایکسرسائز ہے ، گھر پر رہیں اور گھر کے کام میں معاونت کریں“۔

View this post on Instagram

Day 21 ????-One day at a time guys.......we all gotta do our part ????........ m apparently @isakaif part is to give commentary and pro tips while seated ???? Gotta mix it up ..... this is seriously good exercise btw #stayhome #helpoutathome

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

اس سے پہلے ایک ویڈیو میں انہیں برتن دھوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتاہے ۔ 

View this post on Instagram

???? +????=???????? really makes u appreciate all the help we have at home #socialdistancing #staysafe #helpoutathome

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

مزید : تفریح