پی ایس ایل میچز پر سٹہ کرانے کا انکشاف، جاوید میانداد نے بڑا مطالبہ کر دیا

پی ایس ایل میچز پر سٹہ کرانے کا انکشاف، جاوید میانداد نے بڑا مطالبہ کر دیا
پی ایس ایل میچز پر سٹہ کرانے کا انکشاف، جاوید میانداد نے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لائیو سٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو دینے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کے مرتکب کو قصور وار ثابت ہونے پر سزا دی جائے کیونکہ اس معاملے میں فریقین کے درمیان معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مستقبل کیلئے سبق مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ پی ایس ایل 2019ءسے 2021ءتک تین ایڈیشنز کیلئے پاکستان سے باہر لائیو سٹریمنگ کے حقوق سٹے باز کمپنی کو فروخت کرنا اہم معاملہ ہے،دنیا بھر میں کھیلوں میں قانونی طور پر بیٹنگ(سٹہ بازی) کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے جس کیلئے پی سی بی اور لائیو سٹریمنگ کرنے والی غیر ملکی کمپنی کا معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم معاملے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ بورڈ از خود یہ تحقیقات نہیں کر سکتا، رپورٹ دیکھ کر قصوروار کا تعین اور ضابطے و قواعد کے مطابق سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی شقوں کا جائزہ لے کر دیکھنا ہوگا کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا یا غلطی سے سرزد ہوا، اگر یہ بات سامنے آئے کہ بورڈ کو اس امر کا علم تھا کہ پارٹنر کسی سٹہ بازکمپنی سے معاہدہ کرنے کا مجاذ ہے تو پی سی بی ہی قصور وار قرار پائے گا اور سزا کا بھی حقدار ہو گا،البتہ اگرمعاملہ برعکس ہو اور بورڈ کے علم میں لائے بغیر ایسا ہوا تواسے بری الذمہ قرار دیا جانا چاہیے، اس معاملے سے اب پی سی بی کو بھی مستقبل کیلئے سبق مل گیا، اسے ایسے اہم معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -