’اسلام آباد میں نوجوان کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں مرا بلکہ ۔۔۔‘ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی وجہ سے کسی بھی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی موت منشیات کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ایک نوجوان نے کورونا وائرس کے شبے میں خود کو قرنطینہ کر رکھا تھا اور اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ ویڈیو میں ایدھی کے رضا کار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کورونا کی وجہ سے ہوئی ، رضا کار کو کمرے میں جراثیم کش سپرے کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں کورونا سے پہلی ہلاکت pic.twitter.com/m12pJLHog2
— عامر ممتاز بوبک (@AmirMumtazBubak) March 26, 2020
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں تاحال کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی ہلاکت منشیات کی اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مرنے والے شخص کے جس دوست نے اسے نشہ کرایا وہ موقع سے بھاگ گیا تھا لیکن اس کو پکڑ لیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایدھی کے رضا کار نے کسی بھی تحقیق کے بغیر بیان جاری کردیا۔
It was drug overdose. His friend who gave him has ran away and is being chased . Very unfortunate that Edhi volunteer without any investigation issued a statement https://t.co/fyWa2qHC5c
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 26, 2020