کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پوری قوم پریشان ہو جائے گی

کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے ایسا ...
کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پوری قوم پریشان ہو جائے گی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما  سینیٹررحمان ملک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوری طور پر حکومت سے ملک بھر میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،اس معاملے پر سیاست اور الزام تراشی نہیں ہونی چاہیئے۔سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں کرفیو لگائے،فقط لاک ڈاؤن حل نہیں کیونکہ اس سے رابطے منقطع نہیں ہو رہے۔سینیٹررحمان ملک نے کرفیو لگانے کی بات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مکمل اور باقاعدہ کرفیو لگائے بغیر کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کیخلاف اکٹھا جنگ لڑنے کی پیشکش کی۔

مزید : قومی