21 سالہ صحت مند لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئی

21 سالہ صحت مند لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئی
21 سالہ صحت مند لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) صحت مند نوجوانوں کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس ان کے لیے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتا لیکن گزشتہ روز برطانیہ میں ایک 21سالہ صحت مند لڑکی وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق کلوئی میڈلٹن نامی یہ لڑکی برطانوی علاقے بکھنگھم شائر کی رہائشی تھی۔ اس کی والدہ ڈیانی میڈلٹن نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس سے قبل کوئی بیماری لاحق نہیں تھی۔ وہ مکمل صحت مند تھی، اس کے باوجود کورونا وائرس اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
میڈلٹن کی دل گرفتہ والدہ نے فیس بک پوسٹ میں دنیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور اسے محض ایک وائرس سمجھ رہے ہیں، انہیں ہماری بیٹی کی مثال اپنے سامنے رکھنی چاہیے۔ جو نوجوان لوگ اس زعم میں ہیں کہ وہ صحت مند اور نوجوان ہیں چنانچہ وائرس سے محفوظ رہیں گے، انہیں اپنی اس سوچ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اب تک برطانیہ میں 8ہزار 277مریض سامنے آ چکے ہیں اور 435اموات ہو چکی ہیں۔گزشتہ روز ہی این ایچ ایس انگلینڈ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے اب تک جتنی اموات ہوئی ہیں ان کی عمریں 33سال سے 103سال کے درمیان تھیں اور وہ سب کے سب پہلے بھی کسی نہ کسی طبی عارضے میں مبتلا تھے۔