کیا ملیریا کی دوائی واقعی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے؟ چین سے پریشان کن خبر آگئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دنیا کو مژدہ سنایا تھا کہ ملیریا کی دوائی ’ہائیڈروکسی کلوروکوئین‘ کورونا وائرس کے لیے بھی بہت مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے لیکن اب چینی ماہرین نے اس حوالے سے بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کا کورونا وائرس کے مریضوں پر کوئی اثر ثابت نہیں ہوابلکہ جن مریضوں کو یہ دوا دی گئی ان میں ٹھیک ہونے کی شرح ان مریضوں سے کچھ کم رہی جنہیں صرف ’سپورٹیو کیئر‘ (Supportive Care)دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں کورونا وائرس کے 30مریضوں پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان 30میں سے 15مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروکوئین دی اور باقی 15کو صرف سپورٹیو کیئر مہیا کی۔ ایک ہفتے کے بعد ان مریضوں میں سے 13میں کورونا وائرس منفی آیا جنہیں ہائیڈروکسی کلوروکوئین دی جاتی رہی، جبکہ جنہیں صرف سپورٹیو کیئر دی جاتی رہی ان میں سے 14افراد اس ایک ہفتے میں مکمل صحت یاب ہوئے۔ چینی ماہرین کی اس تحقیق پر امریکہ کے وبائی امراض کے معروف ماہر ڈاکٹر انتھونی فاﺅسی کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق صرف 30لوگوں پر کی گئی۔ انتہائی محدود ہونے کی وجہ سے اس تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کورونا وائرس پر مو¿ثر ہے یا نہیں۔