’اپنے ناخن فوراً کاٹ لیں‘ نرس نے کورونا وائرس کی وباءسے محفوظ رہنے کے لیے مفید مشورہ دے دیا

’اپنے ناخن فوراً کاٹ لیں‘ نرس نے کورونا وائرس کی وباءسے محفوظ رہنے کے لیے ...
’اپنے ناخن فوراً کاٹ لیں‘ نرس نے کورونا وائرس کی وباءسے محفوظ رہنے کے لیے مفید مشورہ دے دیا

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کے آپ ہاتھ دھونے کا اہتمام تو کر رہے ہوں گے لیکن کیا آپ نے اپنے ناخنوں پر توجہ دی ہے؟ ایک آسٹریلوی نرس نے اس حوالے سے لوگوں کو متنبہ کردیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس نرس نے ایک فیس بک پوسٹ میں لوگوں کو تاکید کی ہے کہ جس کسی کے ناخن بڑھے ہوئے ہیں وہ فی الفور انہیں کاٹ ڈالے، ورنہ اس کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔

نرس کا کہنا تھا کہ ”ناخنوں میں جما ہوا میل وائرس اور بیکٹیریا کی محفوظ پناہ گاہ ہوتا ہے اور ایسی صورت میں ہاتھ دھونا بھی کسی کام نہیں آتا۔ دنیا اس وقت کورونا وائرس کی وباءسے لڑ رہی ہے۔ آپ کو بھی اس لڑائی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے لیکن اگر آپ کے ناخن بڑھے ہوئے ہیں تو آپ کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں شکست کا امکان زیادہ ہو گا۔ اپنے ہاتھ کی انگلیوں کے سرے سے دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی کو چھوئیں، اگر انگلیوں کے سروں کے گوشت کی بجائے ناخن ہتھیلی پر لگ رہے ہیں تو انہیں ابھی کاٹ دیجیے۔“

مزید : تعلیم و صحت /کورونا وائرس