سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فدا پراچا نے سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک نہیں الحمد اللہ صحت بہتر ہے اور علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سابق صدر کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ۔