پاکستان میں کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے چین نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے چین نے بڑا اعلان کردیا
پاکستان میں کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے چین نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کر دیا،چین آئسولیشن کے لیے ایک عارضی ہسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو کوروناوائرس سےلڑنےمیں مدد کے لیے طبی ماہرین بھیجے گا۔چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کواپنے تجربے سے متعلق بتایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کررہے ہیں، چینی کمپنیاں وبا کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

مزید :

قومی -