شہر قائد میں رم جھم برستی بارش،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

شہر قائد میں رم جھم برستی بارش،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی
شہر قائد میں رم جھم برستی بارش،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے باسیوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بند کراچی کے شہری موسم کا مزہ لینے سے محروم رہیں گے، کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے دوران ہی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل (جمعہ کے روز) بھی جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں  جمعہ کو بھی دن کے وقت بوندا باندی اور رات کے اوقات میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔آج  کراچی کے مختلف  علاقوں  صدر، کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی ٹاون، کورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا اور لدیہ ٹاؤن میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ایف بی ایریا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی تھی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی